حیدرآباد۔18۔دسمبر (اعتماد نیوز)اے آئی سی سی کے صدر سونیا گاندھی نے آج
پارٹی کے قائدین اور کارکنوں کو انتخابات کے لئے تیار رہنے کی ہدایت
دی۔چنانچہ انہوں نے کہا کہ ڈسپلن شکنی‘اور عدم اتحاد ہی شکست کے اہم
اسباب
ہیں۔انہوں نے پارٹی کے وابستگاں کو مشورہ دیا کہ وہ مایوس نہ ہو ں اور ہمت
کے ساتھ آگے بڑھیں ۔سونیا گاندھی نے کہا کہ کانگریس کے فلاحی اسکیمات کو
عوام کے سامنے مناسب انداز میں نہ پیش کرنا بھی شکست کا اہم سبب ہے۔